یوم اقبال کے حوالے سے سیمینار
ساہیوال کیمپس، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد، ساہیوال کیمپس میں ۲۱ اپریل کو یوم اقبال کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد ہوا۔ اقبال اکادمی پاکستان سے ڈاکٹر طاہر حمید تنولی نے اس سیمینار میں شرکت کی اور علامہ اقبال کے تعلیمی افکار کے حوالے سے گفتگو کی۔ دیگر مقررین میں کرنل حسن امام، ڈائیریکٹر کوآرڈینیشن جی سی یونیورسٹی فیصل آباد، ڈاکٹر ہمایوں عباس شمس، ڈین فیکلٹی آف اورئینٹل لرننگ جی سی یونورسٹی فیصل آباد، پروفیسر مہوش صداقت، پروفیسر حسن بیگ، پروفیسر محمد شہزاد اور سید عمران حیدر شامل تھے۔