Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

صدسالہ تقریبات بانگ درا کی مناسبت سے ’’کل پاکستان مقابلہ جات‘‘کا انعقاد

اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام علامہ اقبال کے ۸۶ویں یوم وفات و صد سالہ تقریبات بانگ درا کی مناسبت سے ’’کل پاکستان مقابلہ جات‘‘ کے عنوان سے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ کلام اقبال ترنم ، مقابلہ مصوری و خطاطی اور مضمون نویسی کے مقابلہ جات سکول ، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کے مابین کروائے گئے۔مقابلوں میں ملک بھر سے تعلیمی اداروں کی طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی پسر زادہ اقبال جناب ولیداقبال تھے جب کہ منصفین کے فرائض عرفان قریشی ،سیکرٹری جنرل کیلی گرافی ایسوسی ایشن آف پاکستان ،پروفیسرڈاکٹر زیب النساء سرویا (ڈین سٹوڈنٹ افیئرزگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کوپر روڈ لاہور، میاں ساجد علی(چیئرمین اقبال سٹیمپ سوسائٹی)،پروفیسر ثناء ارسلان، (شعبہ آرٹ،ایجوکیشن یونیورسٹی ، لاہور) ، ڈاکٹر حسن رضا اقبالی ،(شعبہ اُردو ،گورنمنٹ گریجویٹ کالج، اوکاڑہ)، سید صفدر کاظمی (پروفیسر وارث شاہ کالج، جنڈیالہ شیرشیخوپورہ)،محترمہ انعم شہزادی اور حسنین مظہری )آل پاکستان کلام اقبال ایوارڈیافتہ)تھے ۔
مقابلہ کلام اقبال ترنم میں سکول کی سطح پر ڈی پی ایس سکول اینڈ کالج ماڈل ٹاؤن کے طالب علم نور محمد خان نے اول، قاضی گرامر سکول کے گروپ نےدوم پوزیشن، مسلم آئیڈیل مسلم سکول، لاہور کی ثانیہ اصغر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ کالج کی سطح پر اسلامیہ کالج کوپر روڈ ،لاہور کی طالبہ شہزادی کرن اوّل ،لاہور سکول آف لاء کے نقیب الرحمن ہمراہ گروپ دوسری پوزیشن اوراسلامیہ کالج ،کوپر روڈ کی فریحہ عارف تیسری پوزیشن کی حقدار ٹھہریں۔یونیورسٹی کی سطح پریونیورسٹی آف اوکاڑہ کے طالب علم نبیل ناز نے اوّل جب کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طالب علم سعید بخاری دوم اور یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی حافطہ ماریہ جاوید تیسری پوزیشن کے ساتھ نمایاں رہیں۔
مقابلہ مصوری میں سکول کی سطح پر پہلی پوزیشن کے لیے قاضی پائلٹ ہائی سکول کی طالبہ فریحہ شیراز ، دوسری پوزیشن کے لیے بالترتیب دی ٹرسٹ سکول کے طالب علم محمد حسان جاوید اور قاضی گرلز ہائی سکول کی طالبہ علینہ یاسمین اور تیسری پوزیشن کے لیے قاضی پائلٹ ہائی سکول کی زینب دلشاد اور حسن رضا حقدار ٹھہرے۔ کالج کی سطح پر پنجاب گروپ آف کالج کے فاروق یونس نمایاں رہے۔
مقابلہ خطاطی میں سکول کی سطح پردی پیئرز ایجوکیشن سسٹم کی طالبہ مومنہ شفیق اوّل پوزیشن ،قاضی پائلٹ ہائی سکول کے محمد صائم دلشاد نے دوم اور قاضی گرائمر سکول کی طالبہ حادیہ ندیم تیسری پوزیشن کے ساتھ نمایاں رہیں۔ یونیورسٹی کی سطح پر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی، لاہورکی عفیفہ جبین نے اول پوزیشن ، کالج آف آرٹ ڈیزائن جامعہ پنجاب کی طالبات ماہ نور سرفراز نے دوسری اور کرن مقصود نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس موقع پر سابق سینیٹر ولید اقبال کا کہنا تھا مقابلوں میں بچوں کی جوش و خروش سے شرکت اور کارگردگی اعلی مہارتوں کا مظہر ہے۔ جسے دیکھ کردل و دماغ پر خوشگوار احساس ہو رہا ہے۔اقبال اکادمی پاکستان اقبال کی فکر کے فروغ کے لیے اپنی خدمات نبھا رہی ہے،کامیاب ،مقابلوں کے انعقاد پر ڈائریکٹر اقبال اکادمی ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی اور انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔
ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کہا کہ اکادمی کے پلیٹ فارم سے مقابلوں کا انعقاد وطن عزیز کے عظیم الشان مستقبل کے لئے نئی نسل کو اقبال کے کلام سے روشناس کرانا اور مضبوط بنیادیں فراہم کر نا ہے۔
تقریب کے اختتام پر ولید اقبال اورڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے مہمانان گرامی ، منصفین اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے ۔