Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اکادمی پاکستان کی مجلس عاملہ کا ۱۳۲ واں اجلاس

اقبال اکادمی پاکستان کی مجلس عاملہ کا ۱۳۲ واں اجلاس مورخہ ۲۱ ستمبر ۲۰۲۰ء کو ۱۱ بجے ایوان اقبال کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت نائب صدر اقبال اکادمی جناب ڈاکٹر شہزاد قیصر نے کی، جناب ظہیر احمد میر، خزانہ دار، جناب مرید راہیمون، جوائنٹ سیکرٹری، قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اسلام آباد اور پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین، ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان نے اجلاس میں شرکت کی۔ جبکہ اسلام آباد سے پروفیسر جلیل عالی اور پروفیسر ڈاکٹرمحمد ضیاء الحق، ڈی جی، اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ آن لائن شریک ہوئے۔ اجلاس میں اقبال اکادمی کی فعالیت پر پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین کی کاوشوں کو سراہا گیا۔
بین الاقوامی اقبال کانفرنس ۲۰۲۱ء و دیگر روابط عامہ کی سرگرمیوں کی منظوری دی گئی۔ علامہ اقبال کے ذاتی کتب خانہ کو ڈیجیٹلائز کرنے کے عمل میں چغتائی پبلک لائبریری سے مفاہمتی یادداشت و اکادمی کے بجٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ اقبال اکادمی کی گورننگ باڈی کے آئندہ اجلاس کا ایجنڈا مرتب کیا گیا۔ آخر میں صدر مجلس نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

اقبال اکادمی پاکستان