Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

ادبستان صوفیہ کے زیر اہتمام الحمرا ہال لاہور میں پاکستان کی ۷۵ویں سالگرہ کی مناسبت سے اقبال سیمینار کا انعقاد

نوجوان ہی ہمارے معاشرے کا وہ حصہ ہیں جو علامہ اقبال کے خوابوں کو تعبیر میں بدل سکتے ہیں۔ علامہ اقبال نے اپنی امیدیں قوم کی جوانوں سے ہی وابستہ کی تھیں کیونکہ ان کا تصورخودی ہو یا تصور شاہین یا مثالی مرد مومن کا تصور یہ سب تصورات نوجوانوں کے کردار میں ڈھل کر حقیقت بن سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ادبستان صوفیہ کے زیر اہتمام پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر حمید تنولی سربراہ شعبہ ادبیات اقبال اکادمی پاکستان نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ادبستان صوفیہ کا معاشرے میں علمی اور سماجی خدمات کا سفر پاکستان کا ہم عمر ہے۔ ادبستان صوفیہ کا قیام اسی جذبے کے تحت عمل میں لایا گیا تھا کہ نسل نو کی تربیت بانیان پاکستان کے وژن کے مطابق کی جا سکے۔ ادبستان صوفیہ کے زیراہتمام تقریب 21 ستمبر ۲۰۲۲ء کو الحمرا ہال نمبر ایک لاہور میں منعقد ہوئی۔تقریب میں ادبستان صوفیہ کے زیر اہتمام چلنے والے تمام تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔
ڈاکٹر طاہر حمید تنولی نے کہا کہ ادبستان صوفیہ نے جس طرح فکر اقبال کو اپنے نصاب اور نظام تربیت میں شامل کیا ہے اقبال اکادمی پاکستان بھی اس سلسلے میں انہیں اپنی خدمات پیش کرتی ہے۔ ادبستان صوفیہ کے طلباء اور اساتذہ اکادمی کی لائبریری ، سوشل میڈیا اور ویب سائٹ پر موجود وقیع اقبالیاتی ذخیرے سے استفادہ کرکے اپنے فکروعمل کی آبیاری کر سکتے ہیں۔

اقبال اکادمی پاکستان