Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

قائد اعظم کے ۱۴۴ویں یوم ولادت کے موقع پر خصوصی تقریب
یوم قائد اعظم کے موقع پرایوان اقبال کے اشتراک سے خصوصی تقریب
قائداعظم اقبال کے مرد مومن اوررومی کے مرد کامل کا صحیح پیکر تھے: سینیٹر ولید اقبال
علامہ اقبال کے نزدیک قائد اعظم کی شخصیت ایک کامل رہبر کی تھی: پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین

ایوان اقبال اور اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام قائد اعظم کے ۱۴۴ویں یوم ولادت کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر سینیٹر ولیداقبال(سبطِ اقبال)، ڈاکٹر شہزاد قیصر نائب صدر اقبال اکادمی، پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین، ڈائریکٹر اقبال اکادمی،انجم وحید ایڈمنسٹریٹر ایوان اقبال، نزہت اکبرریجنل ڈائریکٹرنیشنل بک فاؤنڈیشن،بریگیڈئیر (ر)وجاہت حسین ساہی، ڈائریکٹر نمل یونیورسٹی اورہارون اکرم گل موجود تھے۔ سینیٹر ولید اقبال نے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم اقبال کے مرد مومن اور رومی کے مرد کامل کاصحیح پیکر تھے۔انھوں نے کہا کہ تاریخ میں بہت کم لوگ وقت اور تاریخ کا دھارا بدلتے ہیں اور اس سے بھی کم لوگ قوم کو جنم دیتے ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے یہ تینوں کام کر کے وقت، تاریخ اور قوم تینوں کا رخ بدل دیا۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے کہا قائد اعظم اور علامہ اقبال دونوں شخصیات بحیثیت قوم ہمارے لیے محور و مرکز ہیں۔علامہ اقبال کے نزدیک قائد اعظم کی شخصیت ایک کامل رہبر کی تھی وہ خود کو قائد اعظم کا ادنیٰ سپاہی قرار دیتے تھے۔ ڈاکٹر شہزاد قیصر، انجم وحید، نزہت اکبر، بریگیڈئیر (ر)وجاہت حسین ساہی نے بھی قائد اعظم کی شخصیت اور کردار کے حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

تصاویر

   
   
   

اقبال اکادمی پاکستان