Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

پریس ریلیز
صدارتی اقبال ایوارڈ کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس

وفاقی وزیر شفقت محمود چئیرمین سلیکشن کمیٹی برائے اقبال صدارتی ایوارڈ و صدر اقبال اکادمی پاکستان کی زیر صدارت اقبال صدارتی ایوارڈ کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے تمام اراکین نے شرکت کی اور گذشتہ برسوں سے زیر التوا صدارتی ایوارڈز کے ساتھ ساتھ موجودہ ایوارڈز کے اجرا کے حوالے سے مسائل زیر بحث آئے۔
لاہور ( )اقبال اکیڈمی پاکستان کے زیر اہتمام علامہ اقبال کی حیات و افکار پر اردو، انگریزی، علاقائی اور غیر ملکی زبانوں میں لکھی جانے والی کتابوں کے سلسلے میں اقبال ایوارڈ کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر تعلیم' قومی ورثہ و ثقافت جناب شفقت محمود کی زیر صدارت 20 جون 2020 بروز ہفتہ ایوان اقبال میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں نائب صدر اقبال اکیڈمی ڈاکٹر شہزاد قیصر، وفاقی جوائنٹ سیکرٹری محمد مرید راحمون، فنانشل ایڈوائزر قومی ورثہ و ثقافت راجا محمد اختر ، ڈائریکٹر جنرل اسلامک ریسرچ ڈاکٹر محمد ضیاٖء الحق'چیئرمین اکادمی ادبیات ڈاکٹر محمد یوسف خشک' ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین ، ماہرین اقبالیات پروفیسر ڈاکٹر شاہد کامران اور ڈاکٹر حمیرا اشفاق شامل ہوئے۔ ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے اقبال صدارتی ایوارڈ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت اور ان کے افکار پر تحریر کردہ اردو کتب پر ایوارڈ ہر سال جب کہ انگریزی، علاقائی اور غیر ملکی زبانوں میں تحریر کردہ کتب پر ہر تین برس کے بعد صدارتی ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ کم وبیش دس برس سے اقبال اکیڈمی کی یہ سرگرمی تعطل کا شکار ہے اور اس حوالے سے سلیکشن کمیٹی سے رہ نمائی درکار یے۔ ایوارڈ سے متعلق حقائق اور تمام صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے صدر اقبال اکادمی جناب شفقت محمود نے سابقہ اور موجودہ ایوارڈز کے اجرا کے حوالے سے مزید غور و خوض کرنے اور ممکنہ لائحہ عمل تجویز کرنے کے لیے ڈاکٹر یوسف خشک کی سربراہی میں ڈاکٹر بصیرہ عنبرین، ڈاکٹر شاہد اقبال کامران اور وفاقی جوائنٹ سیکرٹری جناب مرید راحمون پر مشتمل ذیلی کمیٹی تشکیل دی ۔ یہ کمیٹی اکادمی کے مالی معاملات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی سفارشات سلیکشن کمیٹی کے آیندہ اجلاس میں پیش کرے گی۔

اقبال اکادمی پاکستان