Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

آن لائن لیکچر:’’محمد عربی ﷺسے ہے عالم عربی ‘‘ ڈاکٹر سید مظہر معین
"خصوصی لیکچر بسلسلہ ہفتہ عشق رسول ﷺمحمد عربی ؐسے ہے عالم عربی"
مہمان مقرر: ڈاکٹر سید مظہر معین

اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام۲۷/اکتوبر۲۰۲۰ء کو ہفتہ عشق رسول ﷺکے سلسلے میں ”محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عالم عربی“کے عنوان سے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔مہمان مقرر پروفیسر ڈاکٹر سید مظہر معین (ممتازمحقق و معلم/سابق ڈین/پرنسپل/صدر شعبہ عربی، پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج،لاہور) تھے۔ انھوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ قرآن کے نزول کے بعد تمام عرب اس بات پر متفق تھے کہ یہ عربی ادب کی پہلی مکمل کتاب ہے۔محمدعربی ﷺنے عالم عربی تشکیل دیا، عربی رسم الخط اور املا بھی محمد ﷺ کا معجزہ تھا، ہمارے نبی پاک ﷺ کی زبان عربی تھی اور عرب قوم نبی پاکﷺ کی تعلیمات کے نتیجے میں ایک ایسی قوم بنی کہ انہوں نے عرب، یورپ، روم، فارس اور افریقہ کے ممالک تک اپنی حکومتیں قائم کیں اور ایک عظیم قوم بن کر دنیا میں سامنے آئے،حضرت عمر فارو قؓ کے دور میں عرب قوم جزیرۃالعرب سے نکل کر روم، فارس، خراسان کے تمام علاقوں تک پہنچ گئی اور ان علاقوں میں عربی زبان کورائج کیا۔ اقوام متحدہ میں بھی عربی کو بطور عالمی زبان تسلیم کیا گیاہے۔انھوں نے موضوع زیر بحث پر مفصل اظہار کیا اور عربی زبان کی تحصیل کو عشق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہم تقاضا قرار دیتے ہوئے اس کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔
یہ لیکچر اقبال اکادمی پاکستان کی ویب سائیٹ اور یوٹیوب چینل پر موجود ہے۔

تصاویر

   
   
   
   
   
   
   
   
   
   
   
   
   
 

اقبال اکادمی پاکستان