Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام علامہ محمد اقبال اور امریکی شاعر والٹ وائٹ مین پر لیکچر

اقبال اکادمی پاکستان نے 25 نومبر 2022 کو "علامہ محمد اقبال اور امریکی شاعر والٹ وائٹ مین: خود کی دریافت کا سفر" کے عنوان سے ایک لیکچر کا اہتمام کیا۔ مہمان مقررہ محترمہ نغمانہ کوثر تھیں۔
یہ لیکچر بنیادی طور پر 19ویں صدی کے ایک امریکی شاعر والٹ وائٹ مین اور علامہ اقبال کی شاعری میں صوفیانہ تصور انا کے تقابلی مطالعہ کا خاکہ پیش کرتا ہے۔ ان دونوں شاعروں نے اپنی شاعری میں خودی کے تصور پر بات کی ہے اور دونوں ہی اپنے قارئین کو خودی کی نفی کی بجائے خودی کے ادراک اور اثبات کے ذریعے خود کو دریافت کا سفر کرنے کی تعلیم دیتے ہیں۔

اقبال اکادمی پاکستان