Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اکادمی پاکستان اور مسلم لیڈیز کونسل ماریشس کے تعاون سے "Relevance of Iqbal in Modern Times" کے عنوان سے بین الاقوامی وہبینار کا انعقاد کیا گیا ۔

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 83 ویں یوم وفات کے سلسلے میں پاکستان ہائی کمیشن ماریشس کے زیر اہتمام اقبال اکادمی پاکستان اور مسلم لیڈیز کونسل ماریشس کے تعاون سے "Relevance of Iqbal in Modern Times" کے عنوان سے بین الاقوامی وہبینار کا انعقاد کیا گیا ۔ زوم ایپلی کیشن کے ذریعے منعقد کیے جانے والے اس ویبینار میں اقبال اکادمی پاکستان کی طرف سے ڈاکٹر ناصرہ اقبال ، معروف محقق اور استاد ڈاکٹر مقصود جعفری، بلوچستان سے اقبال اکادمی پاکستان کی گورننگ باڈی کے رکن اور معروف اقبال شناس ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نےنمائندگی کی، مسلم لیڈیز کونسل ماریشس کی صدر محترمہ مریم گدور اور اردو سپیکنگ یونین ماریشس کے نائب صدر ڈاکٹر صابر گدور نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر موضوع کے حوالے سے جناب منیب اقبال کا پیغام بھی نشر کیا گیا۔ میزبان ماریشس میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر رضوان احمد تھے۔ انہوں نے اقبال کی فکر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین نے عصر حاضر میں درپیش مسا ئل اور ان کے حل میں علامہ اقبال کی فکر کے کردار کا مختلف پہلوؤں سے احاطہ کیا۔


اقبال اکادمی پاکستان