Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

جائزہ مسودات کمیٹی کا اجلاس

اقبال اکادمی پاکستان کی جائزہ مسودات کمیٹی کا اجلاس ۱۸؍فروری ۲۰۲۱ء کو ناظم اکادمی کے دفتر میں ہوا۔ اجلاس میں جائزہ مسودات کمیٹی کے اراکین پروفیسر ڈاکٹر تحسین فراقی، ڈاکٹر ابصار احمد اور پرو فیسر ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی نے شرکت کی جبکہ ڈاکٹر خالد ندیم (آن لائن )شریک ہوئے۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے معزز شرکا کو خوش آمدید کہا اور ضابطے کے مطابق کارروائی کا آغاز کیا۔ جائزہ مسودات کمیٹی نے ان مسودات کا تفصیلی جائزہ لیا اور اکادمی کے معیار کے مطابق طباعت کے سلسلے میں اپنی تجاویز دیں اور مسودات ماہرانہ رائے کے لیے متعلقہ ماہرین کو بھیجنے کی تجویز دی۔ بعد ازاں اجلاس میں طباعت نو کے لیے اکادمی کی شائع شدہ کتب کا جائزہ بھی لیا گیا ۔
جائزہ مسودات کمیٹی کے اجلاس میں یہ تجویز پیش کی گئی کہ اقبال اکادمی پاکستان کی تمام مطبوعات کی جامع فہرست بھی شائع کی جائے تاکہ اہل علم اقبال اکادمی سے شائع ہونے والی تمام کتب سے آگاہ ہو سکیں۔

تصاویر

 

اقبال اکادمی پاکستان