Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

رحلت

عارف نظامی (۱۴؍ اکتوبر، ۱۹۴۸ء - ۲۱؍ جولائی، ۲۰۲۱ء)

معروف دانشور، تجزیہ نگار، کالم نگار اور سینئر صحافی محترم عارف نظامی آج بتاریخ ۲۱؍ جولائی، ۲۰۲۱ء لاہور میں انتقال فر ما گئے۔ انا للہ واناالیہ راجعون۔ حال ہی میں حکومتِ پاکستان نے انھیں نائب صدر اقبال اکادمی پاکستان تعینات کیا تھا۔ ان کی عمر ۷۳ سال تھی۔ وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور گذشتہ کچھ روز سے علیل تھے۔

وہ ایوانِ اقبال کی مجلسِ منتظمہ کے صدر نشین بھی تھے۔ حالاتِ حاضرہ پر اُن کا پروگرام "ہو کیا رہا ہے؟" ۹۲ نیوز چینل پر براہ راست نشر کیا جاتا تھا۔

وہ ۲۰۱۳ میں اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر بھی رہے۔

محترم شفقت محمود، وفاقی وزیرِ تعلیم، فنی تربیت، قومی ورثہ و ثقافت، صدر اقبال اکادمی پاکستان نے جناب عارف نظامی کے انتقال پر ملال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین، ناظم اقبال اکادمی پاکستان اور اُن کے رفقاء کار نے نظامی صاحب کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

اقبال اکادمی پاکستان