Official Website of Allama Iqbal: سیمینار
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

انتقال پُر ملال
ڈاکٹر ندیم شفیق ملک

ڈاکٹر ندیم شفیق ملک، ممتاز اسکالر، تاریخ دان، بیوروکریٹ، علامہ اقبال، قائد اعظم، تحریک پاکستان و دیگر موضوعات پر سو سے زائد کتب کے مصنف، مرتب و مدون، آج صبح مورخہ ۲۴، دسمبر ۲۰۲۰ء کو دارِ فانی سے کوچ کرگئے۔
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
اپنے کالج کے زمانے ہی سے انجمن طلبہ اسلام کے پلیٹ فارم سے سیاست میں فعال رہے۔ تاریخ اور اقبالیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کیں۔
پاکستان کی سول سروس میں شمولیت اختیار کی اور کم عمری میں ہی ملک کے اعلی انتظامی گریڈ ۲۲ پر پہنچے اور وفاقی سیکرٹری تعینات ہوئے۔ آج کل پرنٹنگ کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائض تھے۔
اقبال اکادمی پاکستان کے تاحیات ممبر تھے، اکادمی کی گوورننگ باڈی و ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر بھی رہے۔ ہمیشہ اکادمی کے انتظامی و مالی معاملات میں رہنمائی و بھرپورتعاون کیا۔
اسلام آباد میں اپنی والدہ سے موسوم "صفیہ رفیق کتب خانہ" قائم کیا جس میں نادرمخطوطات، کتب، رسائل و جرائد کا بہت عمدہ ذخیرہ موجود ہے۔ بلا شبہ ڈاکٹر صاحب کا اچانک انتقال ادبی حلقوں میں دکھ، رنج و صدمے کا باعث ہے۔ اللہ جل شانہ ان کی مغفرت کرے اور اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عنایت فرمائے۔ آمین

اقبال اکادمی پاکستان