Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام کل پاکستان مقابلہ مصوری (کلام اقبال) کا انعقاد

قبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام ۱۴ نومبر ۲۰۲۲ء کو کل پاکستان مقابلہ مصوری (کلام اقبال) کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں نوجوان طلبہ و طالبات نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔تخلیق کیے گئے فن پاروں کی پڑتال کے لیے ماہرین مصوری کا اجلاس اقبال اکادمی پاکستان میں ۲۴ نومبر ۲۰۲۲ء کو منعقد ہوا۔ ماہرین مصوری میں محترمہ آمنہ چیمہ (کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن، جامعہ پنجاب)، محترمہ ربیعہ عاصم (نیشنل کالج آف آرٹس) اور ثناء ارسلان (یونیورسٹی آف ایجوکیشن)شامل تھیں ۔
اس موقع پر ماہرین کا کہنا تھا طلبہ نے ہمیشہ ہی سے نئے تجربات کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی ۔طلبہ کا یہ فن قابل دید ہے جب کہ اقبال اکادمی کے پلیٹ فارم سے فن مصوری کے فروغ کے لیے کاوش قابل تحسین ہے۔

اقبال اکادمی پاکستان