Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

اقبال اکادمی پاکستان کا مرکز فروخت کا ایوان اقبال کمپلکس لاہور میں افتتاح

اقبال اکادمی پاکستان کا قیام ۱۹۵۱ء میں عمل میں لایا گیا۔ گذشتہ ۷۰برس سے اکادمی ملکی و غیر ملکی زبانوں میں ۷۰۰ سے زائد تصانیف شائع کر چکی ہے۔ اکادمی کا تحقیقی مجلّہ پانچ مختلف زبانوں (اقبال ریویو انگریزی، اقبالیات اردو، عربی، فارسی ، ترکی)میں۱۹۶۰ء سے باقاعدگی سے شائع ہو رہا ہے۔علامہ اقبال کے پیغام اور زندگی پر مبنی۳۳مصنوعات جو کہ سی ڈیز/ڈی وی ڈیزپر مشتمل ہیں۔ جن میں بچوں کے لیے میرا قبال سیریز،اقبال بچوں کے لیے ،اقبال کی پھلواری، کلام اقبال اردو وفارسی فکر اقبال تشریحات جاوید، کلیات اقبال ، ضیاء محی الدین، شجاعت ہاشمی، نعیم طاہر کی آواز میں اورملک کے نامور گلوکاروں کی آواز میں مترنم شامل ہیں۔ یہ کتب ، مجلاّت ،سی ڈیز دیگر اداروں کی منتخب اقبالیاتی کتب اقبال اکادمی کے مرکز فروخت کے ذریعے فروخت کی جاتی ہیں۔ اکادمی کا مرکز فروخت علامہ اقبال کی رہائش گاہ میکلوڈ روڈ پر واقع ہے۔
تصانیف اقبال اور اکادمی کی دیگر مصنوعات کے فروخت میں اضافہ اور پیغام اقبال کو عوام الناس تک پھیلانے کے لیے ایوان اقبال کمپلکس لاہور میں مرکز فروخت قائم کیا گیا ہے۔ جس کاافتتاح ۶فروری ۲۰۲۱ء کو وزیر برائے وفاقی تعلیم و فنی تربیت، قومی ورثہ و ثقافت جناب شفقت محمود نے کیا۔ وفاقی وزیر نے ڈائریکٹر اقبال اکادمی پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین کی اقبالیات کے فروغ کے لیے کاوشوں کو سراہا۔انھوں نے کہا کہ ایوان اقبال میں مرکز فروخت کے قیام سے نہ صرف اکادمی کی سیلز میں اضافہ ہوگا بلکہ ایوان اقبال میں آنے والے افراد علامہ اقبال کے پیغام سے بھی مستفید ہو سکیں گے ۔ پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے وفاقی وزیر جناب شفقت محمود کو اکادمی کی سرپرستی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اورایوان اقبال کے تعاون کے لیے جناب انجم وحیدکی کاوشوں کو سراہا۔جب کہ اکادمی کے مرکز فروخت کے انچارج جناب ارشاد المجیب ، ظہیر احمد بابر، سلمان علی انجم، نثار علی اور زاہد مقصود کو عمدہ کارگردگی پر مبارک باددی۔مرکزی دفتر برائے فروخت کتب و مصنوعات ۱۱۶میکلوڈ روڈ پر ہے۔
اس موقع پر نائب صدر اقبال اکادمی ڈاکٹر شہزاد قیصر، چیئرمین اکادمی ادبیات پروفیسرمحمد یوسف خشک ، ڈی جی آئی آر آئی ڈاکٹر محمد ضیاء الحق ، ڈاکٹر شاہد اقبال کامران، ڈاکٹر حمیرا شہباز، جوائنٹ سیکرٹری و مشیر مالیات راجہ محمد اختر اقبال بھی موجود تھے۔

 
 

اقبال اکادمی پاکستان