Official Website of Allama Iqbal: سیمینار
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

وفاقی سیکرٹری جناب ظفر حسن نے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کا چارج سنبھال لیا۔

جناب ظفر حسن پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار سول آفیسر ہیں۔ اپنے کیرئیر میں انھوں نے ملک کے چاروں صوبوں کے علاوہ فاٹا اور بیرون ملک مختلف عہدوں پر اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔ شنگھائی میں پاکستان کے کونسل جنرل رہے ہیں۔ بطور وفاقی معتمد پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ انھوں نے سی پیک پراجیکٹ پر اہم کردار ادا کیا۔ ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج سے حاصل کرنے کے بعد لندن سکول آف اکنامکس سے ایم ایس سی اور ڈیوک یونیورسٹی سے پبلک فنانس میں ڈگری حاصل کی۔ بروکنگ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ بھی منسلک رہے۔ ملکی و غیر ملکی اداروں سے بطور کنسلٹنٹ منسلک رہے۔ چینی و دیگر زبانوں کے بارے میں کافی تجربہ کار ہیں اور ایک اچھے سپورٹس مین ہیں


اقبال اکادمی پاکستان