Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

علامہ محمد اقبال کے۲۸ویں یوم وفات کے موقع پر ملکی وغیرملکی محبانِ اقبال اور جیدشخصیات کا خراج تحسین

اقبال کا پاکستان سمعی و بصری پیغاماتعلامہ محمد اقبال کے۲۸ویں یوم وفات کے موقع پر ملکی وغیرملکی محبانِ اقبال اور جیدشخصیات کا خراج تحسین حکیم الامت، شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کا ۲۸ واں یوم وفات ۲۱ /اپریل ۲۰۲۰ء کو عقیدت و احترام اور قومی جذبے سے منایا گیا۔اقبال اکادمی پاکستان اس موقع پر ہر سال علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے مختلف تقریبات کا اہتمام کرتی ہے تاہم حالیہ برس ملک میں کرونا کی وبا کے باعث اجتماعات کا انعقاد ممکن نہیں تھا۔اس امر کو محسوس کرتے ہوئے اکادمی کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹربصیرہ عنبرین نے تعلیمات اقبال کی نشرو اشاعت کے ضمن میں ممکنہ ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے اقبال اکادمی پاکستان کی طر ف سے منفرد انداز میں مفکرِ پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کا اہتمام کیا۔ پہلی مرتبہ پچاس سے زائد مختلف مکاتب زیست سے منسلک افراد سے علامہ اقبال کی حیات، ان کے افکار اور تعلیمات کی روشنی میں سمعی و بصری پیغامات حاصل کیے گئے۔ اس کہکشاں میں اکادمی کے سر کردہ اراکین جناب شفقت محمود(وفاقی وزیر تعلیم، تکنیکی تربیت، ادبی ورثہ اور ثقافت، صدر اقبال اکادمی پاکستان)،جناب انعام اللہ خان (وفاقی سیکریٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ)،ڈاکٹر شہزاد قیصر(نائب صدر اقبال اکادمی پاکستان)،پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین (ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان)۔خانوادہئ اقبال:فرزند اقبال جسٹس جاوید اقبا ل مرحو م کی یادگار گفتگو،جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال، جناب منیب اقبال،جناب سینیٹر ولید اقبال، جناب میاں اقبال صلاح الدین۔ہیئت حاکمہ اقبال اکادمی پاکستان: ڈاکٹر احسان اکبر، محترمہ فاطمہ حسن،ڈاکٹر روبینہ شاہین،ڈاکٹر محمد ضیاء الحق،ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی،ڈاکٹر جلیل عالی،جناب ظہیر احمد میر،خازن اقبال اکادمی۔ ماہرین اقبالیات:ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی،ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا، ڈاکٹر معین الدین عقیل، جناب افتخار عارف، ڈاکٹر اسلم انصاری،ڈاکٹر خورشید رضوی،پروفیسر ڈاکٹر تحسین فراقی،پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب صابر۔ سربراہان جامعات:پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر(وائس چانسلر جامعہ پنجاب)، پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور (وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی)، پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا (وائس چانسلر، لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی)، پروفیسر ڈاکٹر آصف خاں (وائس چانسلر جامعہ پشاور)،انجینئر ڈاکٹر اطہر محبوب(وائس چانسلر، اسلامیہ یونیورسٹی،بہاولپور)،پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیرپاشا (وائس چانسلر،یونیورسٹی آف ایجوکیشن)،پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر(پرووائس چانسلر، پنجاب یونیورسٹی، لاہور) غیر ملکی محبان اقبال:ڈاکٹر علی بیات(ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ اردو، یونیورسٹی آف تہران، ایران)، ڈاکٹر ابراہیم محمد ابراہیم(استاد شعبۂ اردو، الازہر یونیورسٹی،قاہرہ، مصر)، ڈاکٹر وفایزدان منش(شعبۂ اُردو، تہران یونیورسٹی، ایران)، ڈاکٹر درمش بلگر(ترک دانش ور،اُستاد شعبہ اُردو،استنبول یونیورسٹی، ترکی)،ڈاکٹر معصومہ غلامی(شعبۂ اردو،تہران یونیورسٹی،ایران)، ڈاکٹر علی کاؤسی نژاد (شعبۂ اردو، یونیورسٹی آف تہران،ایران) ملکی دانشوران:الطاف حسن قریشی (مدیر اعلیٰ اردو ڈائجسٹ)،ڈاکٹر نجیب جمال،ڈاکٹر طارق عزیز، ڈاکٹر وحید الرحمن خان، دینی و سماجی رہ نما:پروفیسر ڈاکٹر محمد حماد لکھوی،جناب اسلم کمال (مصوّرِ اقبال)،قاسم علی شاہ (ماہر تعلیم)، ماہرین اقبالیات: ڈاکٹر طاہر حمید تنولی،ڈاکٹر وحیدالزماں طارق اور تازہ فکر اقبال شناس:جناب محمد اعجاز الحق اعجاز، محترمہ نرید فاطمہ، جناب حسن رضا اقبالی، محترمہ حنا نصراللہ شامل ہیں۔ یہ تمام پیغامات یو ٹیوب اور اقبال اکادمی پاکستان کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں۔

تصاویر

   
   
   
   
   
   
   
   
   
   
   
   
 

اقبال اکادمی پاکستان