Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

علامہ محمد اقبال کے ۸۶ویں یوم وفات کے موقع پر ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے وفد کے ہمراہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی

علامہ محمد اقبال کے ۸۶ویں یوم وفات کے موقع پر ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے وفد کے ہمراہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی اور علامہ اقبال کے درجات کی بلندی اور استحکام پاکستان کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر پاکستان رینجرز کے چاک و چوبند دستے نے وفد کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے مہمانوں کی تاثراتی کتاب میں علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فارسی کے اشعار میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی فکر عزت، غیرت اور جرات کے ساتھ زندگی گزارنے کے اسباق سے مزین ہے۔اکادمی کے وفد میں چوھدری فہیم ارشد، جناب وقار احمد، محمد اسحاق اور جناب طیب حیدر موجود تھے۔