Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

خصوصی ویینار-’’اقبال اور وجودزن‘‘

وومن رائٹرفورم اور ینگ وومن رائٹر فورم بہ تعاون اکادمی ادبیات پاکستان، اسلام آباد کے زیر اہتمام ۱۳؍نومبر ۲۰۲۰ء کو’’اقبال اور وجود زن‘‘کے عنوان سے ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔ صدر مجلس ڈائریکٹر اقبال اکادمی پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین تھیں جب کہ محترمہ بشریٰ ملک نے اہتمام کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے گفت گو میں اقبال کے تصور زن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اقبال کے ہاں عورت کا تصور ایک پختہ اور روشن دماغ فرد کے طور پر ابھرا ہے۔ یہ عورت امور ِ خانہ داری اور فرائض امومت کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف میدانوں میں فعال کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہے۔
گفت گو کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے ویبینار میں شریک خواتین کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔اس تقریب کی نظامت کے فرائض اسماء شاہ نے انجام دئیے جب کہ جویریہ اے خان اور اسماء جتوئی نے خوبصورت آواز میں کلام اقبال پیش کیا۔آخر میں ینگ وومن رائٹرز فورم کی صدر نوسیقہ سید نے تمام شرکا محفل کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر موجود خواتین میں مہ جبین آصف،سبین علی، عظمیٰ اجمل،رانی عالمگیر خان،نبیلہ ملک حیا ، ثانیہ شیخ ، شمائلہ عزیز،طاہرہ غفور نے اقبال کے تصوّرِ زن پر مقالات پیش کیے۔

تصاویر

 
 

اقبال اکادمی پاکستان