رپورٹ دو روزہ ورکشاپ
فروغ تحمل و برداشت میں علما، ائمہ و خطبا کا کردار

۲، ۳ مئی بروز پیر ، منگل، ۲۰۱۶ء

اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام جی سی یونیورسٹی فیصل آباد اور جامعہ نعمیہب کے اشتراک سے "فروغ تحمل و برداشت میں علااء، خطبا اور ائمہ کا کردار " کے موضوع پر علماء ،خطبا اور ائمہ کے لیے دو روزہ ورکشاپ منعقد کی گئی۔ ورکشاپ درج ذیل چار سیشنز پر مشتمل تھی:

ء2016 مئی 2
سیشن اول: معاصر چیلنجز اور علماء کرام
سیشن دوم: قومی رویے کی تشکیل اور فکر اقبال
ء2016 مئی 3
سیشن سوم: اخلاقی اقدار کا فروغ اور تعلیمات صوفیا کرام
سیشن چہارم: قیام امن میں علمائے کرام کا کردار

2 مئی کو ہونے والے پہلے سیشن کی صدارت ڈاکٹر راغب نعیمی ناظم اعلٰی جامع نعیمہر لاہور نے کی۔ اس سیشن کے مہمان خصوصی مولانا عبدالمالک شیخ الحدیث جامع اسلامیہ منصورہ لاہور تھے۔ اس نشست میں موضوع پر ڈاکٹر حماد لکھوی ، شعبہ علوم اسلامیہ، پنجاب یونیورسٹی، ڈاکٹر محمد کریم خان شعبہ علوم اسلامیہ گجرات یونیورسٹی، ڈاکٹر طاہر مصطفی سربراہ شعبہ علوم اسلامیہ یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور ، علامہ راغب نعیمی اور مولانا عبدالمالک صاحب نے اظہار خیا ل کیا۔ ورکشاپ کا آغاز ڈاکٹر طاہر حمید تنولی نے خطبہ استقبالیہ سے کیا جس میں انہوں نے ورکشاپ کے انعقاد کی ضرورت و اہمیت اور مقاصد پر روشنی ڈالی۔ دوسری نشست کی صدارت ناظم اکادمی محمد سہیل مفتی نے کرنا تھی مگر وہ اپنی مصروفیات کے باعث تشریف نہ لا سکے۔ اس نشست کے مہمان خصوصی ڈاکٹر سعد صدیقی ، سربراہ شعبہ علوم اسلامیہ پنجاب یونیورسٹی تھے۔ موضوع پر اظہار خیال ڈاکٹر مسعود مجاہد، ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، علامہ رضا الدین صدیقی چئیرمین زاویہ فاونڈیشن لاہور اور ڈاکٹر سعد صدیقی نے کیا۔اجلاس کا اختتام علامہ رضا الدین صدیقی کی دعا پرہوا۔3 مئی کو پہلے سیشن کی صدارت ڈاکٹر ہمایوں عباس ڈین فیکلٹی آف اورئینٹل لرننگ ایند عریبک ،جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے کی جبکہ مہمان خصوصی علامہ محمد صدیق ہزاروی، رکن اسلامی نظریاتی کونسل و شیخ الحدیث جامعہ ہجویریہ لاہور تھے۔ اس نشست میں موضوع پر گفتگو علامہ رضا الدین صدیقی ، ڈاکٹر عمر حیات ڈائریکٹر اورینٹل لرننگ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد ، ڈاکٹر عقیل احمد، علامہ صدیق ہزاروی اور ڈاکٹر ہمایوں عباس شمس نے کی۔ دوسری نشست کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد علی تمغہ امتیاز وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے کی۔ ڈاکٹر معین نظامی سربراہ شعبہ فارسی، پنجاب یونیورسٹی اس نشست کے مہمان خصوصی تھے۔ اس نشست میں موضوع پر گفتگو ڈاکٹر معین نظامی، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، ڈاکٹر ہمایوں عباس شمس، ڈاکٹر نعیم محسن، محترمہ نبیرہ عندلیب رکن پنجاب اسمبلی و سربراہ جامع سراجیہ لاہور، ڈاکٹر اکرم ورک پرنسپل گورنمنٹ کالج گوجرانوالہ نے کی۔ اختتام پر ڈاکٹر محمد علی تمغہ امتیاز وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے اکادمی اور اشتراک کرنے والوں اداروں کو کامیاب ورکشاپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ ورکشاپ میں شریک علماء، خطباء ، ائمہ اور معلمات میں اسناد تقسیم کی گئیں اور معزز مہمانان گرامی کی خدمت میں یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔میڈیا کوریج: ورکشاپ کے دوسرے روز کی سرگرمیوں کی دنیا نیوز، سٹی 42، 92 نیوز اور ایکسپریس نیوز نے کوریج کی۔ ورکشاپ کے انعقاد کے بارے میں29 اپریل سے 4 مئی تک اخبارات نے خبریں شائع کیں۔ ان اخبارات میں روزنامہ انصاف، روزنامہ دن، روزنامہ نئی بات، روزنامہ اساس، روزنامہ الشرق، روزنامہ اوصاف، روزنامہ ایکسپریس ، روزنامہ پاکستان، روزنامہ جناح، روزنامہ جہان پاکستان، روزنامہ دن ، روزنامہ وقت، روزنامہ دنیا اور روزنامہ سماء شامل ہیں۔ ورکشاپ کے اختتام پر علما ء کرام کی مشاورت سے سفارشات بھی تیار کی گئیں۔