Allama Iqbal's Poetry
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

بال جبریل

مندرجات

اُٹھ کہ خورشید کا سامانِ سفر...
پُھول کی پتّی سے کٹ سکتا ہے ہیرے...
میری نوائے شوق سے شور حریمِ ذات...
ترے شیشے میں مے باقی نہیں ہے
اگر کج رَو ہیں انجم، آسماں تیرا...
گیسوئے تاب دار کو اور بھی تاب...
دِلوں کو مرکزِ مہر و وفا کر
اثر کرے نہ کرے، سُن تو لے مِری...
جوانوں کو مری آہِ سَحر دے
کیا عشق ایک زندگیِ مستعار کا
پریشاں ہو کے میری خاک آخر دل نہ...
تری دنیا جہانِ مُرغ و ماہی
دگرگُوں ہے جہاں، تاروں کی گردش...
کرم تیرا کہ بے جوہر نہیں مَیں
لا پھر اک بار وہی بادہ و جام اے...
وہی اصلِ مکان و لامکاں ہے
مِٹا دیا مرے ساقی نے عالمِ من و تو
کبھی آوارہ و بے خانماں عشق
متاعِ بے بہا ہے درد و سوزِ آرزو...
کبھی تنہائیِ کوہ و دمن عشق
تجھے یاد کیا نہیں ہے مرے دل کا وہ...
عطا اسلاف کا جذبِ دُروں کر
ضمیرِ لالہ مئے لعل سے ہُوا لبریز
یہ نکتہ میں نے سیکھا بُوالحسن سے
وہی میری کم نصیبی، وہی تیری بے...
خرد واقف نہیں ہے نیک و بد سے
اپنی جولاں گاہ زیرِ آسماں سمجھا...
خدائی اہتمامِ خشک و تر ہے
اک دانشِ نُورانی، اک دانشِ...
یہی آدم ہے سُلطاں بحر و بَر کا
یا رب! یہ جہانِ گُزَراں خوب ہے...
سما سکتا نہیں پہنائے فطرت میں...
یہ کون غزل خواں ہے پُرسوز و نشاط...
وہ حرفِ راز کہ مجھ کو سِکھا گیا...
عالِم آب و خاک و باد! سِرِّ عیاں...
تُو ابھی رہ گزر میں ہے، قیدِ...
امینِ راز ہے مردانِ حُر کی درویشی
پھر چراغِ لالہ سے روشن ہوئے کوہ...
مسلماں کے لہُو میں ہے سلیقہ دل...
عشق سے پیدا نوائے زندگی میں زِیر...
دل سوز سے خالی ہے، نِگہ پاک نہیں...
ہزار خوف ہو لیکن زباں ہو دل کی...
پُوچھ اس سے کہ مقبول ہے فطرت کی...
یہ حُوریانِ فرنگی، دل و نظر کا...
دلِ بیدار فاروقی، دلِ بیدار...
خودی کی شوخی و تُندی میں کبر و...
میرِ سپاہ ناسزا، لشکریاں شکستہ...
زمِستانی ہوا میں گرچہ تھی شمشیر...
یہ دَیرِ کُہن کیا ہے، انبارِ خس...
کمالِ تَرک نہیں آب و گِل سے...
عقل گو آستاں سے دُور نہیں
خودی وہ بحر ہے جس کا کوئی کنارہ...
یہ پیام دے گئی ہے مجھے بادِ صُبح...
تری نگاہ فرومایہ، ہاتھ ہے کوتاہ
خرد کے پاس خبر کے سوا کچھ اور نہیں
نگاہِ فقر میں شانِ سکندری کیا ہے
نہ تُو زمیں کے لیے ہے نہ آسماں کے...
تُو اے اسیرِ مکاں! لامکاں سے دور...
خِرد نے مجھ کو عطا کی نظر حکیمانہ
افلاک سے آتا ہے نالوں کا جواب آخر
ہر شے مسافر، ہر چیز راہی
ہر چیز ہے محوِ خود نمائی
اعجاز ہے کسی کا یا گردشِ زمانہ!
خِردمندوں سے کیا پُوچھوں کہ...
جب عشق سِکھاتا ہے آدابِ خود آگاہی
مجھے آہ و فغانِ نیم شب کا پھر...
نہ ہو طُغیانِ مشتاقی تو مَیں...
فطرت کو خِرد کے رُوبرو کر
یہ پِیرانِ کلیسا و حرم، اے وائے...
تازہ پھر دانشِ حاضر نے کیا سِحرِ...
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
ڈھُونڈ رہا ہے فرنگ عیشِ جہاں کا...
خودی ہو علم سے محکم تو غیرتِ...
مکتبوں میں کہیں رعنائیِ افکار...
حادثہ وہ جو ابھی پردۂ افلاک میں...
رہا نہ حلقۂ صُوفی میں سوزِ مشتاقی
ہُوا نہ زور سے اس کے کوئی گریباں...
یوں ہاتھ نہیں آتا وہ گوہرِ یک...
نہ تخت و تاج میں نَے لشکر و سپاہ...
فِطرت نے نہ بخشا مجھے اندیشۂ...
کریں گے اہلِ نظر تازہ بستیاں آباد
کی حق سے فرشتوں نے اقبالؔ کی...
نے مُہرہ باقی، نے مُہرہ بازی
گرمِ فغاں ہے جَرس، اُٹھ کہ گیا...
مِری نوا سے ہُوئے زندہ عارف و...
ہر اک مقام سے آگے گزر گیا مہِ نو
کھو نہ جا اس سحَر و شام میں اے...
تھا جہاں مدرسۂ شیری و شاہنشاہی
ہے یاد مجھے نکتۂ سلمانِ خوش آہنگ
فقر کے ہیں معجزات تاج و سریر و...
کمالِ جوشِ جُنوں میں رہا مَیں...
شعور و ہوش و خرد کا معاملہ ہے عجیب
رہ و رسمِ حرم نا محرمانہ
ظلامِ بحر میں کھو کر سنبھل جا
مکانی ہُوں کہ آزادِ مکاں ہُوں
خودی کی خلوتوں میں گُم رہا مَیں
پریشاں کاروبارِ آشنائی
یقیں، مثلِ خلیل آتش نشینی
عرب کے سوز میں سازِ عجم ہے
کوئی دیکھے تو میری نَے نوازی
ہر اک ذرّے میں ہے شاید مکیں دل
ترا اندیشہ افلاکی نہیں ہے
نہ مومن ہے نہ مومن کی امیری
خودی کی جلوَتوں میں مُصطفائی
نِگہ اُلجھی ہوئی ہے رنگ و بُو میں
جمالِ عشق و مستی نَے نوازی
وہ میرا رونقِ محفل کہاں ہے
سوارِ ناقہ و محمل نہیں مَیں
ترے سِینے میں دَم ہے، دل نہیں ہے
ترا جوہر ہے نُوری، پاک ہے تُو
محبّت کا جُنوں باقی نہیں ہے
خودی کے زور سے دُنیا پہ چھا جا
چمن میں رختِ گُل شبنم سے تر ہے
خرد سے راہرو روشن بصر ہے
دُعا
دمِ عارف نسیمِ صبح دم ہے
مَسجدِقُرطُبہ
قید خانے میں معتمدؔکی فریاد
عبد الرّحمٰن اوّل کا بویا ہُوا...
رگوں میں وہ لہُو باقی نہیں ہے
ہسپانیہ
کھُلے جاتے ہیں اسرارِ نہانی
طارق کی دُعا
زمانے کی یہ گردش جاودانہ
لینن
فرشتوں کا گیت
فرمانِ خدا
حکیمی، نامسلمانی خودی کی
ذوق و شوق
پَروانہ اور جُگنو
جاوید کے نام
گدائی
مُلّا اور بہشت
دین وسیاست
اَلْاَرْضُ للہ!
ایک نوجوان کے نام
نصیحت
لالۂ صحرا
اقبالؔ نے کل اہلِ خیاباں کو...
ساقی نامہ
زمانہ
فرشتے آدم کو جنّت سے رُخصت کرتے...
رُوحِ ارضی آدم کا استقبال کرتی ہے
فطرت مری مانندِ نسیمِ سحرَی ہے
پِیرومُرید
ترا تن رُوح سے ناآشنا ہے
جبریل واِبلیس
کل اپنے مُریدوں سے کہا پِیرِ...
اذان
اندازِ بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہے
محبت
ستارے کاپیغام
جاوید کے نام
فلسفہ ومذہب
یورپ سے ایک خط
نپولین کے مزار پر
مسولینی
سوال
پنچاب کے دہقان سے
نادِر شاہ افغان
خوشحال خاںکی وصیّت
تاتاری کا خواب
حال ومقام
ابوالعلامعرّیؔ
سنیما
پنچاب کے پِیرزادوں سے
سیاست
فَقر
خودی
جُدائی
خانقاہ
اِبلیس کی عرضداشت
لہُو
پرواز
شیخِ مکتب سے
فلسفی
شاہِیں
باغی مُرید
ہارون کی آخری نصیحت
ماہرِ نفسیات سے
یورپ
آزادیِ افکار
شیر اور خچّر
چیونٹی اورعقاب

مَسجدِقُرطُبہ


(ہسپانیہ کی سرزمین، بالخصوص قُرطُبہ میں لِکھّی گئی)
سِلسلۂ روز و شب، نقش گرِ حادثات
سِلسلۂ روز و شب، اصلِ حیات و ممات
سِلسلۂ روز و شب، تارِ حریرِ دو رنگ
جس سے بناتی ہے ذات اپنی قبائے صفات
سِلسلۂ روز و شب، سازِ ازل کی فغاں
جس سے دِکھاتی ہے ذات زِیروبمِ ممکنات
تجھ کو پرکھتا ہے یہ، مجھ کو پرکھتا ہے یہ
سِلسلۂ روز و شب، صَیرفیِ کائنات
تُو ہو اگر کم عیار، مَیں ہُوں اگر کم عیار
موت ہے تیری برات، موت ہے میری برات
تیرے شب وروز کی اور حقیقت ہے کیا
ایک زمانے کی رَو جس میں نہ دن ہے نہ رات
آنی و فانی تمام معجزہ ہائے ہُنر
کارِ جہاں بے ثبات، کارِ جہاں بے ثبات!
اوّل و آخر فنا، باطن و ظاہر فنا
نقشِ کُہن ہو کہ نَو، منزِل آخر فنا
ہے مگر اس نقش میں رنگِ ثباتِ دوام
جس کو کِیا ہو کسی مردِ خدا نے تمام
مردِ خدا کا عمل عشق سے صاحب فروغ
عشق ہے اصلِ حیات، موت ہے اس پر حرام
تُند و سبک سَیر ہے گرچہ زمانے کی رَو
عشق خود اک سَیل ہے، سَیل کو لیتاہے تھام
عشق کی تقویم میں عصرِرواں کے سوا
اور زمانے بھی ہیں جن کا نہیں کوئی نام
عشق دمِ جبرئیل، عشق دلِ مصطفیؐ
عشق خدا کا رُسول، عشق خدا کا کلام
عشق کی مستی سے ہے پیکرِ گِل تابناک
عشق ہے صہبائے خام، عشق ہے کاسُ الکِرام
عشق فقیہِ حرم، عشق امیرِ جُنود
عشق ہے ابن السّبیل، اس کے ہزاروں مقام
عشق کے مِضراب سے نغمۂ تارِ حیات
عشق سے نُورِ حیات، عشق سے نارِ حیات
اے حَرمِ قُرطُبہ! عشق سے تیرا وجود
عشق سراپا دوام، جس میں نہیں رفت و بود
رنگ ہو یا خِشت و سنگ، چِنگ ہو یا حرف و صوت
معجزۂ فن کی ہے خُونِ جگر سے نمود
قطرۂ خُونِ جگر، سِل کو بناتا ہے دل
خُونِ جگر سے صدا سوز و سُرور و سرود
تیری فضا دل فروز، میری نوا سینہ سوز
تجھ سے دِلوں کا حضور، مجھ سے دِلوں کی کشود
عرشِ معلّیٰ سے کم سینۂ آدم نہیں
گرچہ کفِ خاک کی حد ہے سِپہرِ کبُود
پیکرِ نُوری کو ہے سجدہ میّسر تو کیا
اس کو میّسر نہیں سوز و گدازِ سجود
کافرِ ہندی ہُوں مَیں، دیکھ مرا ذوق و شوق
دل میں صلٰوۃ و دُرود، لب پہ صلوٰۃ و دُرود
شوق مری لَے میں ہے، شوق مری نَے میں ہے
نغمۂ ’اَﷲ ھُو‘ میرے رَگ و پَے میں ہے
تیرا جلال و جمال، مردِ خدا کی دلیل
وہ بھی جلیل و جمیل، تُو بھی جلیل و جمیل
تیری بِنا پائدار، تیرے سُتوں بے شمار
شام کے صحرا میں ہو جیسے ہُجومِ نخیل
تیرے در و بام پر وادیِ اَیمن کا نور
تیرا منارِ بلند جلوہ گہِ جبرئیل
مِٹ نہیں سکتا کبھی مردِ مسلماں کہ ہے
اس کی اذانوں سے فاش سرِّ کلیمؑ و خلیلؑ
اس کی زمیں بے حدود، اس کا اُفُق بے ثُغور
اس کے سمندر کی موج، دجلہ و دنیوب و نیل
اس کے زمانے عجیب، اس کے فسانے غریب
عہدِ کُہن کو دیا اس نے پیامِ رحیل
ساقیِ اربابِ ذوق، فارسِ میدانِ شوق
بادہ ہے اس کا رحیق، تیغ ہے اس کی اصیل
مردِ سپاہی ہے وہ اس کی زِرہ ’لَا اِلہ‘
سایۂ شمشیر میں اس کہ پنہ ’لَا اِلہ‘
تجھ سے ہُوا آشکار بندۂ مومن کا راز
اس کے دنوں کی تپِش، اس کی شبوں کا گداز
اس کا مقامِ بلند، اس کا خیالِ عظیم
اس کا سُرور اس کا شوق، اس کا نیاز اس کا ناز
ہاتھ ہے اللہ کا بندۂ مومن کا ہاتھ
غالب و کار آفریں، کارکُشا، کارساز
خاکی و نوری نہاد، بندۂ مولا صفات
ہر دو جہاں سے غنی اس کا دلِ بے نیاز
اس کی اُمیدیں قلیل، اس کے مقاصد جلیل
اس کی ادا دل فریب، اس کی نِگہ دل نواز
نرم دمِ گُفتگو، گرم دمِ جُستجو
رزم ہو یا بزم ہو، پاک دل و پاک باز
نُقطۂ پرکارِ حق، مردِ خدا کا یقیں
اور یہ عالم تمام وہم و طلسم و مجاز
عقل کی منزل ہے وہ، عشق کا حاصل ہے وہ
حلقۂ آفاق میں گرمیِ محفل ہے وہ
کعبۂ اربابِ فن! سطوَتِ دینِ مبیں
تجھ سے حرم مرتبت اندلسیوں کی زمیں
ہے تہِ گردُوں اگر حُسن میں تیری نظیر
قلبِ مسلماں میں ہے، اَور نہیں ہے کہیں
آہ وہ مردانِ حق! وہ عَربی شہسوار
حاملِ ’ خُلقِ عظِیم‘، صاحبِ صدق و یقیں
جن کی حکومت سے ہے فاش یہ رمزِ غریب
سلطنتِ اہلِ دل فقر ہے، شاہی نہیں
جن کی نگاہوں نے کی تربیَتِ شرق و غرب
ظُلمتِ یورپ میں تھی جن کی خرد راہ بیں
جن کے لہُو کی طفیل آج بھی ہیں اندلسی
خوش دل و گرم اختلاط، سادہ و روشن جبیں
آج بھی اس دیس میں عام ہے چشمِ غزال
اور نگاہوں کے تِیر آج بھی ہیں دل نشیں
بُوئے یمن آج بھی اس کی ہواؤں میں ہے
رنگِ حجاز آج بھی اس کی نواؤں میں ہے
دیدۂ انجم میں ہے تیری زمیں، آسماں
آہ کہ صدیوں سے ہے تیری فضا بے اذاں
کون سی وادی میں ہے، کون سی منزل میں ہے
عشقِ بلا خیز کا قافلۂ سخت جاں!
دیکھ چُکا المنی، شورشِ اصلاحِ دیں
جس نے نہ چھوڑے کہیں نقشِ کُہن کے نشاں
حرفِ غَلط بن گئی عِصمتِ پیرِ کُنِشت
اور ہُوئی فکر کی کشتیِ نازک رواں
چشمِ فرانسیس بھی دیکھ چُکی انقلاب
جس سے دِگرگُوں ہُوا مغربیوں کا جہاں
ملّتِ رومی نژاد کُہنہ پرستی سے پیر
لذّتِ تجدید سے وہ بھی ہوئی پھر جواں
رُوحِ مسلماں میں ہے آج وہی اضطراب
رازِ خدائی ہے یہ، کہہ نہیں سکتی زباں
دیکھیے اس بحر کی تہ سے اُچھلتا ہے کیا
گُنبدِ نیلو فری رنگ بدلتا ہے کیا!
وادیِ کُہسار میں غرقِ شفَق ہے سحاب
لعلِ بدخشاں کے ڈھیر چھوڑ گیا آفتاب
سادہ و پُرسوز ہے دُخترِ دہقاں کا گیت
کشتیِ دل کے لیے سَیل ہے عہدِ شباب
آبِ روانِ کبیر! * تیرے کنارے کوئی
دیکھ رہا ہے کسی اور زمانے کا خواب
عالمِ نَو ہے ابھی پردۂ تقدیر میں
میری نگاہوں میں ہے اس کی سحَر بے حجاب
پردہ اُٹھا دوں اگر چہرۂ افکار سے
لا نہ سکے گا فرنگ میری نواؤں کی تاب
جس میں نہ ہو انقلاب، موت ہے وہ زندگی
رُوحِ اُمم کی حیات کشمکشِ انقلاب
صُورت شمشیر ہے دستِ قضا میں وہ قوم
کرتی ہے جو ہر زماں اپنے عمل کا حساب
نقش ہیں سب ناتمام خُونِ جگر کے بغیر
نغمہ ہے سودائے خام خُونِ جگر کے بغیر
مَسجدِقُرطُبہ

بھی موجود ہے


logo Iqbal Academy
اقبال اکادمی پاکستان
حکومتِ پاکستان
اقبال اکادمی پاکستان