معزول شہنشاہ


ہو مبارک اس شہنشاہ نکو فرجام کو
جس کي قرباني سے اسرار ملوکيت ہيں فاش
'
شاہ' ہے برطانوي مندر ميں اک مٹي کا بت
جس کو کر سکتے ہيں، جب چاہيں پجاري پاش پاش
ہے يہ مشک آميز افيوں ہم غلاموں کے ليے
ساحر انگليس! مارا خواجہ ديگر تراش