سر اکبر حيدري، صدر اعظم حيدر آباد دکن کے نام
'
يوم اقبال' کے موقع پر توشہ خانہ حضور نظام کي طرف سے ، جو صاحب صدر اعظم کے ماتحت ہے ايک ہزار روپے کا چيک بطور تواضع وصول ہونے پر


تھا يہ اللہ کا فرماں کہ شکوہ پرويز
دو قلندر کو کہ ہيں اس ميں ملوکانہ صفات
مجھ سے فرمايا کہ لے، اور شہنشاہي کر
حسن تدبير سے دے آني و فاني کو ثبات
ميں تو اس بار امانت کو اٹھاتا سر دوش
کام درويش ميں ہر تلخ ہے مانند نبات
غيرت فقر مگر کر نہ سکي اس کو قبول
جب کہا اس نے يہ ہے ميري خدائي کي زکات!