مکتبوں ميں کہيں رعنائي افکار بھي ہے؟


مکتبوں ميں کہيں رعنائي افکار بھي ہے؟
خانقاہوں ميں کہيں لذت اسرار بھي ہے؟
منزل راہرواں دور بھي ، دشوار بھي ہے
کوئي اس قافلے ميں قافلہ سالار بھي ہے؟
بڑھ کے خيبر سے ہے يہ معرکہ دين و وطن
اس زمانے ميں کوئي حيدر کرار بھي ہے؟
علم کي حد سے پرے ، بندہ مومن کے ليے
لذت شوق بھي ہے ، نعمت ديدار بھي ہے
پير ميخانہ يہ کہتا ہے کہ ايوان فرنگ
سست بنياد بھي ہے ، آئنہ ديوار بھي ہے!