قيد خانے ميں معتمدکي فرياد
معتمد اشبيليہ کا بادشاہ اور عربي شاعر تھا -ہسپانيہ کے ايک حکمران نے اس کو شکست دے کر قيد ميں ڈال ديا تھا - معتمد کي نظميں انگريزي ميں ترجمہ ہوکر '' وزڈم آف دي ايسٹ سيريز'' ميں شائع ہو چکي ہيں

 
اک فغان بے شرر سينے ميں باقي رہ گئي
سوز بھي رخصت ہوا ، جاتي رہي تاثير بھي
مرد حر زنداں ميں ہے بے نيزہ و شمشير آج
ميں پشيماں ہوں ، پشيماں ہے مري تدبير بھي
خود بخود زنجير کي جانب کھنچا جاتا ہے دل
تھي اسي فولاد سے شايد مري شمشير بھي
جو مري تيغ دو دم تھي ، اب مري زنجير ہے
شوخ و بے پروا ہے کتنا خالق تقدير بھي!