دريوزہ خلافت


اگر ملک ہاتھوں سے جاتا ہے، جائے
تو احکام حق سے نہ کر بے وفائي
نہيں تجھ کو تاريخ سے آگہي کيا
خلافت کي کرنے لگا تو گدائي
خريديں نہ جس کو ہم اپنے لہو سے
مسلماں کو ہے ننگ وہ پادشائي
''
مرا از شکستن چناں عار نايد
کہ از ديگراں خواستن موميائي''