اجتہاد

 
ہند ميں حکمت ديں کوئي کہاں سے سيکھے
نہ کہيں لذت کردار، نہ افکار عميق
حلقہ شوق ميں وہ جرات انديشہ کہاں
آہ محکومي و تقليد و زوال تحقيق!
خود بدلتے نہيں، قرآں کو بدل ديتے ہيں
ہوئے کس درجہ فقيہان حرم بے توفيق!
ان غلاموں کا يہ مسلک ہے کہ ناقص ہے کتاب
کہ سکھاتي نہيں مومن کو غلامي کے طريق!