قوت اور دين


اسکندر و چنگيز کے ہاتھوں سے جہاں ميں
سو بار ہوئي حضرت انساں کي قبا چاک
تاريخ امم کا يہ پيام ازلي ہے
'
صاحب نظراں! نشہ قوت ہے خطرناک،
اس سيل سبک سير و زميں گير کے آگے
عقل و نظر و علم و ہنر ہيں خس و خاشاک
لا ديں ہو تو ہے زہر ہلاہل سے بھي بڑھ کر
ہو ديں کي حفاظت ميں تو ہر زہر کا ترياک