اسلام

 
روح اسلام کي ہے نور خودي ، نار خودي
زندگاني کے ليے نار خودي نور و حضور
يہي ہر چيز کي تقويم ، يہي اصل نمود
گرچہ اس روح کو فطرت نے رکھا ہے مستور
لفظ 'اسلام، سے يورپ کو اگر کد ہے تو خير
دوسرا نام اسي دين کا ہے 'فقر غيور'!