ہندي اسلام


ہے زندہ فقط وحدت افکار سے ملت
وحدت ہو فنا جس سے وہ الہام بھي الحاد
وحدت کي حفاظت نہيں بے قوت بازو
آتي نہيں کچھ کام يہاں عقل خدا داد
اے مرد خدا! تجھ کو وہ قوت نہيں حاصل
جا بيٹھ کسي غار ميں اللہ کو کر ياد
مسکيني و محکومي و نوميدي جاويد
جس کا يہ تصوف ہو وہ اسلام کر ايجاد
ملا کو جو ہے ہند ميں سجدے کي اجازت
ناداں يہ سمجھتا ہے کہ اسلام ہے آزاد!