شکست


مجاہدانہ حرارت رہي نہ صوفي ميں
بہانہ بے عملي کا بني شراب الست
فقيہ شہر بھي رہبانيت پہ ہے مجبور
کہ معرکے ہيں شريعت کے جنگ دست بدست
گريز کشمکش زندگي سے، مردوں کي
اگر شکست نہيں ہے تو اور کيا ہے شکست!
---------------------------
رياض منزل (دولت کدہ سرراس مسعود) بھوپال ميں لکھے گئے