محمد علي باب


تھي خوب حضور علما باب کي تقرير
بيچارہ غلط پڑھتا تھا اعراب سموات
اس کي غلطي پر علما تھے متبسم
بولا ، تمہيں معلوم نہيں ميرے مقامات
اب ميري امامت کے تصدق ميں ہيں آزاد
محبوس تھے اعراب ميں قرآن کے آيات!