نبوت


ميں نہ عارف ، نہ مجدد، نہ محدث ،نہ فقيہ
مجھ کو معلوم نہيں کيا ہے نبوت کا مقام
ہاں، مگر عالم اسلام پہ رکھتا ہوں نظر
فاش ہے مجھ پہ ضمير فلک نيلي فام
عصر حاضر کي شب تار ميں ديکھي ميں نے
يہ حقيقت کہ ہے روشن صفت ماہ تمام
''
وہ نبوت ہے مسلماں کے ليے برگ حشيش
جس نبوت ميں نہيں قوت و شوکت کا پيام''