موت


لحد ميں بھي يہي غيب و حضور رہتا ہے
اگر ہو زندہ تو دل ناصبور رہتا ہے
مہ و ستارہ ، مثال شرارہ يک دو نفس
مے خودي کا ابد تک سرور رہتا ہے
فرشتہ موت کا چھوتا ہے گو بدن تيرا
ترے وجود کے مرکز سے دور رہتا ہے!