مقصود
(
سپنوزا(


نظر حيات پہ رکھتا ہے مرد دانش مند
حيات کيا ہے ، حضور و سرور و نور و وجود
(
فلاطوں(


نگاہ موت پہ رکھتا ہے مرد دانش مند
حيات ہے شب تاريک ميں شرر کي نمود
حيات و موت نہيں التفات کے لائق
فقط خودي ہے خودي کي نگاہ کا مقصود
-------------------------
رياض منزل (دولت کدہ سرراس مسعود) بھوپال ميں لکھے گئے