تربيت


زندگي کچھ اور شے ہے ، علم ہے کچھ اور شے
زندگي سوز جگر ہے ، علم ہے سوز دماغ
علم ميں دولت بھي ہے ، قدرت بھي ہے ، لذت بھي ہے
ايک مشکل ہے کہ ہاتھ آتا نہيں اپنا سراغ
اہل دانش عام ہيں ، کم ياب ہيں اہل نظر
کيا تعجب ہے کہ خالي رہ گيا تيرا اياغ!
شيخ مکتب کے طريقوں سے کشاد دل کہاں
کس طرح کبريت سے روشن ہو بجلي کا چراغ!