خوب و زشت


ستارگان فضاہائے نيلگوں کي طرح
تخيلات بھي ہيں تابع طلوع و غروب
جہاں خودي کا بھي ہے صاحب فراز و نشيب
يہاں بھي معرکہ آرا ہے خوب سے ناخوب
نمود جس کي فراز خودي سے ہو ، وہ جميل
جو ہو نشيب ميں پيدا ، قبيح و نامحبوب!