اپنے شعر سے

 
ہے گلہ مجھ کو تري لذت پيدائي کا
تو ہوا فاش تو ہيں اب مرے اسرار بھي فاش
شعلے سے ٹوٹ کے مثل شرر آوارہ نہ رہ
کر کسي سينہ پر سوز ميں خلوت کي تلاش!