سرود حرام
نہ ميرے ذکر ميں ہے صوفيوں کا سوز و سرور نہ ميرا فکر ہے پيمانہ ثواب و عذاب خدا کرے کہ اسے اتفاق ہو مجھ سے فقيہ شہر کہ ہے محرم حديث و کتاب اگر نوا ميں ہے پوشيدہ موت کا پيغام حرام ميري نگاہوں ميں ناے و چنگ و رباب!