سياست افرنگ


تري حريف ہے يارب سياست افرنگ
مگر ہيں اس کے پجاري فقط امير و رئيس
بنايا ايک ہي ابليس آگ سے تو نے
بنائے خاک سے اس نے دو صد ہزار ابليس!