(18)


يہ نکتہ خوب کہا شير شاہ سوري نے
کہ امتياز قبائل تمام تر خواري
عزيز ہے انھيں نام وزيري و محسود
ابھي يہ خلعت افغانيت سے ہيں عاري
ہزار پارہ ہے کہسار کي مسلماني
کہ ہر قبيلہ ہے اپنے بتوں کا زناري
وہي حرم ہے ، وہي اعتبار لات و منات
خدا نصيب کرے تجھ کو ضربت کاري!