Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

جناب عجب کے لیے تمغۂ حسن کارکردگی

جناب عجب خان کو ان کی خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے تمغۂ حسن کارکردگی سے نوازا گیاہے۔ یاد رہے کہ ڈیرہ اسمعیل خان سے تعلق رکھنے والے مصور جناب عجب خان کا کام ملکی و بین الاقوامی سطح پر پہلی بار ۲۰۰۴ء میں سامنے آیا جب انہوں نے اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام سال اقبال کے تحت منعقد ہونے والے’’آل پاکستان مقابلہ مصوری‘‘مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی ۔ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے جناب عجب خان کو حکومت پاکستان کی جانب سے فن مصوری کے شعبے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز دئیے جانے پر مبارک بادپیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کثیر الجہتی اور مستند علمی صلاحیتوں نے ایک طویل عرصے سےمعاشرے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ اس باوقار ایوارڈ سے نوازا جانا نہ صرف آپ کی شخصیت بلکہ اقبال اکادمی پاکستان کے وقار کو بھی بلند کرتا ہے۔ در حقیقت یہ آپ کی لگن اور غیر معمولی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔