Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے وفدکا دورہ اقبال اکادمی پاکستان

جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے وفدنے ۱۸؍جولائی ۲۰۲۵ء کو اقبال اکادمی پاکستان کا دورہ کیا ۔ وفد کی قیادت جمعیت طلبہ عربیہ کے منتظم اعلیٰ محمد افضل نے کی۔ اس دورہ کا مقصددونوں اداروں کے درمیان علامہ اقبال کے فکری ورثے سے دینی مدارس کے طلبا سے روشناس کرانا تھا۔ جناب محمد افضل نے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ دینی مدارس کے طلبہ کو اتحاد، اخوت، اور قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی تربیت دیتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اقبال اکادمی کے ساتھ مل کر دینی نصاب میں اقبالیات کو شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو طلبہ کے روحانی اور فکری ارتقاء کے لیے اہم ہوگا۔ انہوں نے تجویز دی کہ مشترکہ ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے، جو دینی تعلیم اور اقبال کے پیغام سے نوجوان نسل کو روشناس کرائے۔
اس موقع پر جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کےچاروں صوبوں کے صدور ،مرکزی صدر محمد افضل ،نعمان مسرور خیبرپختونخواہ، عمر فاروق عابد پنجاب جنوبی، محمد طلحہ فضل صدر لاہور،اسرار غزالی نائب صدر ،انس احمد نائب صدر، اصغر علی سندھ،عبد الرحمن کشمیر اوربخت اللہ نے بلوچستان سےشرکت کی ۔اقبال اکادمی کی جانب سے جناب وقار احمد، جناب شاہد حنیف، جناب محمد اسحاق، جناب ارشد علی شامل تھے۔ تقریب کے اختتام پر معزز مہمانان گرامی کو اکادمی کی مطبوعات تحفتاًپیش کی گئیں ۔