Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

انفارمیشن وارفیئر کے دور میں نوجوانوں کی فکری رہنمائی اقبال کے افکار سے کی جائے: وفاقی وزیر احسن اقبال

وزیرِاعظم کی ایپکس کمیٹی کے تحت قائم سٹیئرنگ کمیٹی برائے سماجی و سیاسی اصلاحات کا پانچواں اجلاس ۲۳؍جولائی ۲۰۲۵ء کووفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں انتہاپسندی کے خاتمے، سماجی ہم آہنگی کے فروغ اور قومی ترقی میں نوجوانوں کی موثر شمولیت کے لیے جامع قومی بیانیہ تشکیل دینے پر زور دیا گیا۔جناب احسن اقبال نے کہا کہ نوجوانوں میں نفرت کی بجائے رواداری کے جذبات اجاگر کرنے کے لیے ادارہ جاتی سطح پر مربوط اقدامات کیے جائیں۔ انفارمیشن وارفیئر کے دور میں ہمیں نوجوانوں کو فکری انتشار سے نکال کر علامہ اقبال کے افکار کی روشنی میں راہنمائی فراہم کرنی ہے تاکہ وہ اس نظریاتی یلغار کا شکار نہ بنیں۔
جناب احسن اقبال نے ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کو علامہ محمد اقبال کے ۱۵۰ سالہ یوم ولادت کے حوالے سے ہونے والی تقریبات اور اقبالیات کو نصاب کا حصہ بنانے کے لیے عملی کاوشوں کو تیز کرنے کی ہدایات کیں ۔
اجلاس میں صوبائی حکومتوں، نیکٹا، وزارت اطلاعات و نشریات، وزارت قانون و انصاف، پیمرا ایچ ای سی ،ڈائریکٹر اقبال اکادمی اور وزارتِ منصوبہ بندی کے سینئر حکام نے شرکت کی۔