Official Website of Allama Iqbal
  bullet سرورق   bullet سوانح bulletتصانیفِ اقبال bulletگیلری bulletکتب خانہ bulletہمارے بارے میں bulletرابطہ  

پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق کو تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا

پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق کو تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد ضیاء الحق اقبال اکادمی پاکستان کی ہیئت حاکمہ کے رکن ہیں ۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے ڈاکٹرضیاء الحق کو حکومت پاکستان کی جانب سے تعلیم کے شعبے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز دئیے جانے پر مبارک بادپیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی کثیر الجہتی اور مستند علمی صلاحیتوں نے ایک طویل عرصے سے معاشرے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ اس باوقار ایوارڈ سے نوازا جانا نہ صرف آپ کی شخصیت بلکہ اقبال اکادمی پاکستان کے وقار کو بھی بلند کرتا ہے۔ در حقیقت یہ آپ کی لگن اور غیر معمولی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔
آپ کی نگرانی میں ادارہ تحقیقات اسلامی بین الاقوامی سطح کے ادارہ کے طور پر ابھرا ہے۔ پیغام پاکستان کے لیے آپ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ اقبال اکادمی پاکستان کی ہیئت حاکمہ میں آپ کی شمولیت اکادمی کے لیے بہت زیادہ مفید ہے ۔اقبال اکادمی ہمہ وقت آپ کی رہ نمائی میں فروغ فکر اقبال کے لیے موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔