|
تعلیم اور اس کے نتائج( تضمین بر شعرِ مُلّا عرشیؔ) |
خوش تو ہیں ہم بھی جوانوں کی ترقّی سے مگر لبِ خنداں سے نکل جاتی ہے فریاد بھی ساتھ |
ہم سمجھتے تھے کہ لائے گی فراغت تعلیم کیا خبر تھی کہ چلا آئے گا الحاد بھی ساتھ |
گھر میں پرویز کے شیریں تو ہوئی جلوہ نُما لے کے آئی ہے مگر تیشۂ فرہاد بھی ساتھ |
“تخمِ دیگر بکف آریم و بکاریم ز نو کانچہ کشتیم ز خجلت نتواں کرد درو” |