|
٭ |
دلیلِ مہر و وفا اس سے بڑھ کے کیا ہوگی نہ ہو حضور سے اُلفت تو یہ ستم نہ سہیں |
مُصِر ہے حلقہ، کمیٹی میں کچھ کہیں ہم بھی مگر رضائے کلکٹر کو بھانپ لیں تو کہیں |
سنَد تو لیجیے، لڑکوں کے کام آئے گی وہ مہربان ہیں اب، پھر رہیں، رہیں نہ رہیں |
زمین پر تو نہیں ہندیوں کو جا ملتی مگر جہاں میں ہیں خالی سمندروں کی تہیں |
مثالِ کشتیِ بے حس مطیعِ فرماں ہیں کہو تو بستۂ ساحل رہیں، کہو تو بہیں |