|
٭ |
فرما رہے تھے شیخ طریقِ عمل پہ وعظ کُفّار ہند کے ہیں تجارت میں سخت کوش |
مُشرک ہیں وہ جو رکھتے ہیں مُشرک سے لین دین لیکن ہماری قوم ہے محرومِ عقل و ہوش |
ناپاک چیز ہوتی ہے کافر کے ہاتھ کی سُن لے، اگر ہے گوش مُسلماں کا حق نیوش |
اک بادہ کش بھی وعظ کی محفل میں تھا شریک جس کے لیے نصیحتِ واعظ تھی بارِ گوش |
کہنے لگا ستم ہے کہ ایسے قیود کی پابند ہو تجارتِ سامانِ خورد و نوش |
میں نے کہا کہ آپ کو مشکل نہیں کوئی ہندوستاں میں ہیں کِلمہ گو بھی مے فروش |