|
٭ |
شام کی سرحد سے رُخصت ہے وہ رندِ لم یزل رکھ کے میخانے کے سارے قاعدے بالائے طاق |
یہ اگر سچ ہے تو ہے کس درجہ عبرت کا مقام رنگ اک پَل میں بدل جاتا ہے یہ نیلی رِواق |
حضرتِ کرزن کو اب فکرِ مداوا ہے ضرور حُکم برداری کے معدے میں ہے دردِ لایُطاق |
وفد ہندُستاں سے کرتے ہیں سرآغا خاں طلب کیا یہ چُورن ہے پئے ہضمِ فلسطین و عراق؟ |